احتساب اس ملک میں تماشہ بن گیا عدلیہ کسی کو تو سزا دے، شاہ محمود قریشی

اتوار 25 دسمبر 2016 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتساب اس ملک میں تماشہ بن گیا عدلیہ کسی کو تو سزا دے بلاول بھٹو کے4نکات وزنی ہیں،27دسمبر کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احتساب کے نام پر پلی بارگین اس ملک میں تماشہ ہے،نیب پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ادارہ ناکام ہو چکا ہے،احتساب کے نام پر تماشہ کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے4مطالبات میں وزن ہے،27دسمبر قریب ہے اور ہمیں 27دسمبر کا انتظار ہے،پیپلزپارٹی نے مطالبات کیلئے کوئی ذہن بنایا تو لبیک کہیں گے

متعلقہ عنوان :