چوہدری نثار میرے پرانے دوستوں میں شامل ہیں لیکن اب دوستی نبھانے میں کمزور ہو چکے ہیں،پرویز خٹک

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان میرے پرانے دوستوں میں شامل ہیں لیکن اب وہ دوستی نبھانے میں کمزور ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ایچ سن کالج میں پڑھ چکا ہوں ، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید، شیخ رشید اور چوہدری نثار ہم اکٹھے ایک کالج میں پڑھے ہیں سارے قریبی دوست ہیں، عمران خان بھی ساتھی تھے لیکن وہ تھوڑا سنئیر تھے جبکہ اب چوہدری نثار علی خان دوستی میں خلل ڈالتے ہیں، دوستی اب بھی ہے لیکن وہ دوستانہ انداز میں کمزور ہو چکے ہیں