عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسحاق ڈار

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت بنانے کا عمل روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار

اتوار 25 دسمبر 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت بنانے کا عمل روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے 12 دسمبر کو بھیجے گئے خط کے جواب میں عالمی بینک کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کسی بھی فریق کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں نہیں روکتا۔

عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت فوری ثالثی عدالت کے چیئرمین کا تقرر کرے عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ ثالثی عدالت کے چیئرمین کے تقرر پر غیر ضروری تاخیر کی گئی عالمی بینک کا فیصلہ محض پاکستان کو مجاذ فورم تک پہنچنے سے روکے گا عالمی بینک کے فیصلے سے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے مفادات متاثر ہوں گے۔