مصری صدر نے اسرائیل مخالف قرار داد واپس لے لی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:03

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)مصر کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل میں یہودی کی آباد کاری کی مذمت سے متعلق ایک قرار داد کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر مصری صدر السیسی نے اس قرار داد کو واپس لیا ہے۔ اس قرار داد میں اسرائیل کی طرف سے متنازعہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے منصوبوں کی مذمت کی گئی تھی۔ تاہم ٹرمپ کی طرف سے ٹیلی فون کال کے بعد مصری صدر نے اس قرار داد کو واپس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :