کرسمس کے دن فلپائن میں سمندری طوفان کا اندیشہ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:03

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)کرسمس کے دن ایک طاقتور سمندری طوفان فلپائن سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ یو ایس ٹائی فون وراننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے دن یہ طوفان فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

(جاری ہے)

نوک ٹین نامی اس سمندری طوفان کے باعث شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا سخت خدشہ ہے۔ منیلا حکومت کے مطابق اس قدرتی آفت کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :