مشرقی حلب سے تمام شہری نکال لیے گئے، شامی فورسز

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:39

حلب (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)شامی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حلب شہر کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔ گزشتہ چھ سالوں سے جاری شامی خانہ جنگی میں اس پیشرفت کو شامی فورسز کی ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شام کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق حلب کے مشرقی علاقوں سے تمام تر افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی امدادی ادارہ ریڈ کراس اس شہر سے شہریوں کو جنگجووٴں کے انخلاء کے عمل کی نگرانی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی خانہ جنگی کے نتیجے میں کم ازکم تین لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔