ایرانی فضائیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈرون مار گرایا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 10:35

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)ایرانی فضائیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تہران میں فلم کی شوٹنگ کرنیوالا ایک ڈرون مارگرایا ، ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فضائی اہلکاروں نے ممنوعہ صدارتی احاطے میں داخل ہونیوالا ڈرون مارگرایا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ ڈرون ڈاکیومینٹری بنانیوالی ایک ٹیم کا تھا اور ٹیم نے علاقے میں شوٹنگ کی اجازت لے رکھی تھی، تاہم شوٹنگ کے دوران ڈرون غیر ارادی طور پر ممنوعہ علاقے کی جانب بڑھتا ہو گیا تھا، تہران کی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کی فضائی حدود مکمل طور پر فضائیہ کے کنٹرول میں ہے اور کسی بھی طیارے کو جلد اجازت داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :