پی آئی اے کی ایک اور باکمال سروس ، ٹوکیو سے لاہور آنیوالی پرواز کے صرف دس فیصد کام کرنیوالے انجن کیساتھ 200مسافروں کی زندگی داؤ پر لگا دی

ٹوکیوائیرپورٹ حکام نے طیارے کوگراوٴنڈکرکے ورکشاپ بھیجوادیا پی آئی اے کی روایتی غفلت سے بھرپورلاجواب سروس ایک اوربڑے حادثے سے بال بال بچ گئی دو سو افراد کی زندگی بھی کیوں داوٴپرلگائی گئی ، فلائٹ عملے اورپی آئی اے حکام کی سخت سرزنش جہازمیں فنی خرابی ہوئی ،یہ بات درست نہیں کہ انجن دس فیصدکام کررہاتھا،دانیال گیلانی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:08

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)پی آئی اے کی ایک اور باکمال سروس نے صرف دس فیصد کام کرنیوالے انجن کے ساتھ 200مسافروں کی زندگی داؤ پر لگا دی ۔ٹوکیوائیرپورٹ حکام نے طیارے کوگراوٴنڈکرکے ورکشاپ بھیجوادیا،جہازکے عملے اورپی آئی اے حکام کی سخت سرزنش کی گئی کہ 200مسافروں کے ساتھ ساتھ جاپانی شہریوں کی زندگی بھی کیوں داوٴپرلگائی گئی ۔

پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 853گزشتہ روز ٹوکیوپہنچی تھی اوروہاں سے جمعہ کو 200مسافروں کولیکرواپس لاہورروانہ ہونے والی تھی ،فلائٹ جب واپسی کیلئے تیارہوئی توجاپان کے فلائٹ امیگریشن حکام جہازکے معائنے کے دوران اس وقت سرپکڑکربیٹھ گئے جب انہیں معلوم ہواہے کہ اس جہازکاانجن صرف دس فیصدکام کررہاہے ،فلائٹ آپریشن جاپان کے عملے نے فوری طورپراعلیٰ اتھارٹی کوآگاہ کیاجس کے بعدجہازکے عملے سے پوچھ گچھ کی گئی کہ لاہورسے پروازکرتے وقت طیارے کوچیک کیوں نہیں کیاگیا؟200پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ جاپان کے شہریوں کی زندگی بھی کیوں داوٴپرلگائی گئی ،جاپان کے حکام نے اس حوالے سے پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی بات کی کہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کایہ کھیل کون کھیل رہاہے ؟جاپان کے فلائٹ آپریشن حکام نے فوری طورپرجہازکوگراوٴنڈکرکے ورکشاپ بھیجوادیااورپی آئی اے کے اعلیٰ حکام اورجہازکے عملے کوآگاہ کردیاگیاکہ جہازکی مکمل مرمت تک طیارہ روانہ نہیں ہوگا،اس طرح پی آئی اے کی ہمیشہ کی طرح غفلت سے بھرپورلاجواب سروس ایک اوربڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی سے رابطہ کیاگیاتوان کاکہناتھاکہ جہازمیں ٹیکنیکل خرابی ہوئی ،یہ بات درست نہیں کہ جہازکاانجن دس فیصدکام کررہاتھا،اگرایساہوتاتوپائلٹ پروازکیلئے تیارہی نہ ہوتاالبتہ جہازکی مرمت کاکام اس وقت جاری ہے اورہم نے تمام مسافروں کوٹوکیومیں ہوٹل کی سہولت فراہم کردی ہے جوں ہی جہازٹھیک ہوگاتومسافروں کولیکرلاہورکیلئے روانہ ہوجائیگا

متعلقہ عنوان :