آصف زرداری کی وطن واپسی کے بعد آج سے رائیونڈ کا کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع ہو گیا، بلاول بھٹو

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:07

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد آج سے رائیونڈ کا کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نعرہ لگایا ” ایک زرداری سب پر بھاری “ اور ” گو نواز گو “ ۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد کی وطن واپسی سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔