وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال

نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء)وزیراعظم نواز شریف سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے نو منتخب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، ملاقات میں ملک کو درپیش اندونی و بیرونی اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو دہشت گردی کیخلاف جنگ اور پیشہ ورانہ امور سے آگاہ کیا ۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو چند روز قبل ہی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اور وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :