ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت پھر50ہزارسے کم ہوکر49ہزار کی سطح پرآگئی

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء )ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر50ہزارسے کم ہوکر49ہزاروپے کی سطح پرآگئی ۔جمعرات کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں 3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1131ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں500روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی50ہزار300روپے سے کم ہوکر49ہزارت800روپے پرآگئی اسی طرح429روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار685روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750روپے پربرقراررہی