فیصل آباد کے کھلاڑیوں کو رانا ثناء اللہ سے اتحاد مہنگا پڑ گیا،عمران خان کا بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ سے اتحاد کرنے والے رہنماؤں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد سمیت کہیں بھی (ن) لیگ کوووٹ دینے والوں کو فوری پارٹی سے نکالا جائے،عمران خان کا ٹویٹ

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء ) فیصل آباد کے کھلاڑیوں کو رانا ثناء اللہ سے اتحاد مہنگا پڑ گیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ سے اتحاد کرنے والے رہنماؤں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے گئے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے رانا ثناء اللہ گروپ کو ووٹ دیا جب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو صورتحال کا علم ہوا تو انھوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ سے اتحاد کرنے والے رہنماؤں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ فیصل آباد سمیت کہیں بھی بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کوووٹ دینے والوں کو فوری پارٹی سے نکالا جائے۔واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ اور چوہدری شیر علی کے درمیان فیصل آباد کی سطح پرشدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔