جنگی جرائم بارے شوائد کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے پینل کی تشکیل ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ، شام

اقدا م دہشتگردی کیخلاف مہم کو تباہ اور شامی بحران کے سیاسی حل میں رکاوٹ بنے گا ، بشار الجعفری

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء) شام نے خانہ جنگی کا شکار ملک میں جنگی جرائم کی تحقیقات اور شوائد جمع کرنے کیلئے اقوام متحدہ پینل کی تشکیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الاسد الجعفری نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ پینل کی تشکیل شامی بحران کے سیاسی حل کے تمام تر امکانات کو تباہ کردیگا انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دہشتگرد کیخلاف مہم کو بھی متضاد بنا دیگا انہوں نے کہا کہ پینل کی تشکیل ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور ہمارے لئے ناقابل قبول ہے

متعلقہ عنوان :