ایران کا تین مزید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا اعلان

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:33

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء) ایران نے تین مزید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد واعظی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں کیلنڈر سال کے اختتام تک شریف نامی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجا جائے گا جبکہ آئندہ ایرانی کیلنڈر سال کے اختتام تک مزید دو سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تینوں سیٹلائٹ ملک کی یونیورسٹیوں کے ریسرچ سنٹرز میں نوجوان ایرانی ماہرین نے تیار کئے ہیں

متعلقہ عنوان :