امریکہ کے ساتھ تعلقات غیر یقینی صورتحال سے د و چار ہوگئے ہیں ، چین

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے باہمی دلچسپی کے اہم ایشوز پر توجہ دینا ہوگی ، وانگ ژی

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مختلف حقائق کے باعث چین اور امریکہ کے تعلقات نئی پیچیدگیوں اور غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں اور آپس کے باہمی مفادات پر مبنی ایشوز پر توجہ دیں تو اس سے دوطرفہ تعاون مستحکم ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی روایت بھی ہے کہ کوئی فرد واحد دو ممالک کے تعلقات پر اکیلا اثر انداز نہیں ہوسکتا تاہم انہوں نے اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لینے سے گریز کیا

متعلقہ عنوان :