شام،حلب سے باغیوں کے آخری قافلے نے بھی انخلا کا آغاز کر دیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:32

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء) شام کے مشرقی شہر حلب سے باغیوں کے آخری قافلے نے بھی انخلا کا آغاز کر دیا، ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز حلب سے باغیوں کے آخری قافلے کو بھی نکلتے دیکھا گیا ہے بعض باغیوں نے انخلا کے وقت بھی ہلکی رائفلیں پکڑ رکھی تھیں رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ باغیوں کا انخلا آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور تین گھنٹوں میں یہ انخلا مکمل ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :