دبئی، مالی سال 2017 کا 47 ارب 23 کروڑ درہم کا بجٹ منظور

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:30

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء )متحدہ عرب امارات کے لیے سال دو ہزار سترہ کے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔ آئندہ سال کے لیے دبئی کا بجٹ سینتالیس ارب تیس کروڑ درہم یعنی ایک سو اٹھائیس ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے لیے منظور کردہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ستائیس فی صد اضافی بجٹ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں دبئی میں روزگار کے تین ہزار پانچ سو نئے مواقع پیدا ہوں گے۔دبئی کی مالیاتی کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان آل صالح کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ مالی سال دو ہزار سولہ کے مالیاتی نظام میں دبئی کی حکومت کے زیرانتظام کمپنیوں کی نئی درجہ بندی کی گئی تھی، جبکہ کئی نئی کمپنیوں کو اس بجٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں بجٹ کی آمدن اور اس کے اخراجات میں کمی آئی تھی

متعلقہ عنوان :