سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی نے مصباح الحق کے بارے بڑی پیشنگوئی کردی

مصباح الحق دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بڑی اننگز کھیل سکتے ہیں ، مائیکل ہسی

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:44

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء )سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی نے عندیہ دیا ہے کہ مصباح الحق میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے۔مصباح الحق ان دنوں انتہائی ناقص فارم کا شکار ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے اپنی آخری نصف سنچری اسکور کی تھی۔

سابق آسٹریلین کرکٹر مائیکل ہسی کا کا ماننا ہے کہ مصباح میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 26 دسمبر سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سب سے عمدہ کھیل پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مصباح میلبرن میں مصباح بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں، پاکستانی ٹیم کے 42 سالہ اس وقت دنیا کے سب سے زائد العمر کھلاڑی اور پوری ٹیم کیلئے ایک قابل تقلید ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ باکسنگ ڈے کے نام سے مشہور ٹیسٹ میچ میں اپنی اور ٹیم کی کارکردگی بہتر کریں گے۔ہسی نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر ان کا میلبرن کرکٹ گراوٴنڈ میں آخری میچ ہو گا لہٰذا ہمیں امید ہے کہ وہ ایک بڑی اننگز کھیلیں گے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کھیلنا ہمیشہ ہی ایک یادگار امر رہا ہے اور یہ میچ کھیل کر ہر کرکٹر اپنا بچپن کا خواب پورا کرتا ہے جہاں آپ کرسمس کے فوری بعد اگلی صبح ایک اہم میچ کیلئے میدان میں اترتے ہیں جسے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :