آج رواں سال2016 کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:49

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء ) آج 22دسمبربروز جمعرات رواں سال2016 کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی ۔

(جاری ہے)

سورج صبح 6 بجکر59 منٹ پر طلوع ہوگا جبکہ5 بجکر10 منٹ پر غروب ہوگا اس طرح دن 10گھنٹے اور رات 14گھنٹے کی ہوگی 23دسمبر سے رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا جبکہ 22,21مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا ۔