لاہور،سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں میں سال کے ہندسے واضح نہ آنے پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء ) سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں میں سال کے ہندسے واضح نہ آنے پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے نئے سال میں شروع کی جانے والی نمبر پلیٹس سے سال کا ہندسہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر مسعودالحق کے مطابق نئی نمبر پلیٹس پر الفاظ اور نمبر واضح طور پر درج کیے جائیں گے اور نئی نمبر پلیٹس سے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں کی مالکان کی شناخت میں آسانی ہوگی جبکہ جولائی سے شروع کی جانے والی نئی نمبر پلیٹس پنجاب بھر میں ایک ہی طرز پر ہونگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آسانی سے ٹریس کیا جا سکے گا۔

سیف سٹی حکام کی جانب سے نمبر پلیٹس کے ڈیزائن دے دیئے گئے ہیں جو کہ اگلی جاری کی جانے والی نمبر پلیٹس کے لیے زیر غور ہیں۔