امریکہ جنر ل سلیمانی کی حلب میں موجودگی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائے گا

بدھ 21 دسمبر 2016 10:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی ’القدس‘ ملیشیا کے سربراہ جنر قاسم سلیمانی کا معاملہ عالمی سلامتی کونسل میں اٹھانے کی تیاری کررہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے کہاہے کہ ان کے ملک کو ایرانی جنرقاسم سلیمانی کی حلب میں موجودگی پر سخت تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے بحران کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے۔ جان کیربی کا کہنا تھا ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ شام کے بحران کے حل کا خواہاں ہے یا معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔خیال رہے کہ ایران کی بیرون ملک آپریشنل کارروائیوں کی وجہ سے بدنام ’فیلق القدس‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو حال ہی میں حلب میں اسدی فوج اور اس کے حامی دہشت گردوں کے درمیان چلتے پھرتے دیکھا گیا تھا۔ جنرل سلیمانی کو اس وقت حلب میں دیکھا گیا جب گذشتہ جمعہ کو اسدی گماشتوں نے حلب میں 14 شہری شہید کردیے تھے۔

متعلقہ عنوان :