عارضہ قلب کی پیشن گوئی، ’سستے بلڈ ٹیسٹ‘ سے ممکن

بدھ 21 دسمبر 2016 10:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء)ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سستے بلڈ ٹیسٹ سے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ دیکھنے میں ایک صحت مند شخص کو دل کا عارضہ ہونے کا کتنا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے امکانات کو معلوم کرانے کے لیے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول چیک کرانے سے بہتر یہ بلڈ ٹیسٹ ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برٹش ہارٹ فاوٴنڈیشن کے تعاون سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ٹروپونن نامی ٹیسٹ میں دل کے خراب عضلے سے پروٹین کے اخراج کو دیکھا جاتا ہے۔ڈاکٹروں نے یہ ٹیسٹ ان مردوں اور عورتوں کا کرنا شروع کر دیا ہے جن کو یہ خدشہ ہوتا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا۔