چین نے امریکا کا زیرِ آب ڈرون واپس کر دیا

بدھ 21 دسمبر 2016 10:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء)چین نے بین الاقوامی پانیوں میں پکڑا گیا امریکی ڈرون واپس امریکا کے حوالے کر دیا ہے۔ بیجنگ میں وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ ’دوستانہ بات چیت‘ کے بعد منگل کے روز یہ زیرِ آب ڈرون امریکا کو واپس کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی فوج نے بغیر پائلٹ کی یہ زیرِ آب گاڑی سمندری ڈیٹا جمع کرنے کے لیے فلپائن کے قریب سمندر میں اْتاری ہوئی تھی لیکن اْسے باہر نکالتے وقت چینی بحریہ کے ایک جہاز نے مداخلت کرتے ہوئے اس ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :