قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر غداری کا الزام

بھارتی مصنف کمال سی چاوارا کو پولیس نے اس وقت ریاست کیرالہ سے حراست میں لیا

منگل 20 دسمبر 2016 10:26

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء )ایک انڈین مصنف کو مبینہ طور پر قومی ترانے کی تضحیک کرنے پر غداری کے الزامات کا سامنا ہے۔ کمال سی چاوارا کو پولیس نے اس وقت ریاست کیرالہ سے حراست میں لیا جب بی جے پی کے یوتھ ونگ کی جانب سے ان کے بارے میں شکایت موصول ہوئی۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ہر فلم کے آغاز پر تمام سینما گھروں میں قومی ترانہ بجایا جائے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کیرالہ اور تمل باڈو میں تقریباً 20 افراد کو اس وجہ حراست میں لیا گیا تھا کیونکہ وہ فلم سے قبل قومی ترانے کی تعظیم میں کھرے نہیں ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے یوتھ ونگ کی جانب سے درج کروائی جانے والی شکایت میں دراصل مسٹر چاوارا کی ایک فیس بک پوسٹ کے بارے میں تھی جس میں انھوں نے مبینہ طور پر قومی ترانے کی بے عزتی کی تھی۔ بظاہر وہ پوسٹ ان کی ایک کتاب کا اقتباس تھی۔ سینئیر پولیس افسر ساتیش بینو نے بتایا کہ مصنف سے ان کی متنازع فیس بک پوسٹ کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور انکے خلاف عذاری کے الزامات ہیں۔ادھر چنیئی پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ افراد کو فلم سے قبل قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے پر زدو کوب کیا گیا اور برا بھلا کہا گیا۔

متعلقہ عنوان :