سلامتی کونسل میں حلب کے بارے میں قرارداد کے مسودے پر اتفاق

منگل 20 دسمبر 2016 10:24

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)عالمی سلامتی کونسل میں شامی شہر حلب کے حوالے سے ایک نئی قرارداد کے مسودے پر بظاہر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس قرارداد پر آج پیر کے روز رائے شماری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

فرانس کی جانب سے تیار کردہ اس مسودہء قرارداد میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو حلب بھیجنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ اہلکار اس شمالی شامی شہر سے شہری انخلاء کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ اس سے قبل پیش کی گئی قرارداد کو روس ویٹو کرنا چاہتا تھا تاہم نئے مسودے کو ماسکو حکومت نے بھی سراہا ہے۔ دوسری جانب ایک طویل وقفے کے بعد مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :