حکومت کو پی آئی اے کا نیا چیئر مین ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا، کوئی بھی شخص یہ عہدہ لینے کے لئے تیار نہیں، محمد زبیر

منگل 20 دسمبر 2016 11:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)حکومت کو پی آئی اے کا نیا چیئر مین تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کوئی بھی شخص موجودہ حالات میں اس عہدے کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری چیئر مین اعظم سہگل حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد اس اہم عہدے سے مستعفی ہوئے۔

(جاری ہے)

نجکاری کمیشن کے چیئر مین محمد زبیر نے کہا ہے کہ سانحہ حویلیاں کے بعد اس عہدے کے لئے ہمیں مناسب امیدوار کی تلاش کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔

اب تک جس شخص سے بھی رابطہ ہوا وہ موجودہ حالات میں یہ عہدہ قبول کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن کے مالیاتی مشیروں نے پی آئی اے کی انتظامیہ کے ساتھ گزشتہ دنوں کور اور نان کور بزنس یونٹس کے حوالے سے چند ہفتوں قبل میٹنگ کی ہے۔ حکومت پی آئی اے میں کسی رائٹ سائزنگ کا انتظار نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :