ترکی میں فائرنگ سے روسی سفیرآندرے کارلوف ہلاک ہوگئے

جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی ماراگیا روس نے آندرے کارلوف کے قتل کودہشتگردی قراردیدیا

منگل 20 دسمبر 2016 10:28

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)ترک دارالحکومت انقرہ میں فائرنگ سے روسی سفیرآندرے کارلوف ہلاک ہوگئے ،جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی ماراگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی میں روس کے سفیرانقرہ میں فن پاروں کی نمائش میں شرکت کیلئے گئے جہاں پرتقریب سے خطاب کے دوران ایک شخص نے عقب سے آوازلگائی کہ حلب کابدلہ لیتاہوں اورفائرنگ کردی ،جس سے روسی سفیرشدیدزخمی ہوگئے، انقرہ پولیس نے حملہ آورپرجوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آورماراگیا،حملے کے بعدروسی سفیرکوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ۔

واضح رہے کہ ترکی اورروس کے تعلقات کئی برس تک خراب رہنے کے بعدگزشتہ کچھ عرصہ میں بحال ہوئے تھے۔ ادھرروس نے آندرے کارلوف کے قتل کودہشتگردی قراردیدیا،روس کے میڈیاکے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق روس کے سفیرپرتصویری نمائش کے دوران فائرنگ کی گئی ان کاقتل دہشتگردی ہے

متعلقہ عنوان :