وفاقی حکومت نے 5 اہم ترین ریگولیٹر ز کو وزارتوں کے ماتحت کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اوگراکووزارت تیل اورگیس،نیپراکووزارت پانی وبجلی ، پیپراکووزارت خزانہ اور فریکونئسی ایلوکیشن بورڈکووزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے ما تحت کر دیا گیا،اوگرا کو وزارت تیل اور گیس کے ماتحت کرنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار وزارت پٹرولیم کے پاس ہو گا

منگل 20 دسمبر 2016 10:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)وفاقی حکومت نے 5 اہم ترین ریگولیٹر ز کو وزارتوں کے ماتحت کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیر کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ریگولیٹرزکوکابینہ ڈویژن کے بجائے وزارتوں کے ماتحت کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگراکووزارت تیل اورگیس،نیپراکووزارت پانی وبجلی ، پیپراکووزارت خزانہ اور فریکونئسی ایلوکیشن بورڈکووزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے ما تحت کر دیا گیاہے۔اوگرا کو وزارت تیل اور گیس کے ماتحت کرنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار وزارت پٹرولیم کے پاس ہو گا۔واضح رہے کہ فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ وزارت کے ماتحت کرنے کی تجویز 2 سال پہلے وزیراعظم نے مسترد کی تھی۔