بلند وبانگ دعووں کے باوجود سال 2016 ء میں اسٹریٹ کرائم کراچی والوں کی جان کو آگئے

12 ماہ کے دوران 60 ہزار سے زائد شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹا گیا، 70 فیصد سنگین جرائم کا خاتمہ

پیر 19 دسمبر 2016 10:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)بلند وبانگ دعووں کے باوجود سال 2016 ء میں اسٹریٹ کرائم کراچی والوں کی جان کو آگئے،12 ماہ کے دوران 60 ہزار سے زائد شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹا گیا،شہر میں 70 فیصد سنگین جرائم کا خاتمہ کردیا گیا۔ اور سال 2016 میں بھی کراچی اسٹریٹ کرمنلز کا معاشی حب بنا رہا، اس بات کا انکشاف خود پولیس رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سالانہ پولیس رپورٹ بتاتی ہے کہ اس سال جنوری سے دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں 60 ہزار سے زائد شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔رواں سال 33 ہزار 715 موبائل فون، 23 ہزار 806 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں یا چھینی جبکہ 1707 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کیا گیا۔گلشن اقبال ٹاؤن اس سال اسٹریٹ کریمنلز کا پسندیدہ علاقہ رہا، موبائل فون، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کی سب سے زیادہ وارداتیں اسی علاقے میں ہوئیں۔یہ صرف ان جرائم کی تفصیل ہے جو پولیس کو رپورٹ کیے گئے، ورنہ اسٹریٹ کرائم کی بہت سی وارداتیں ایسی بھی ہیں، جن کی رپورٹ متاثرہ شہریوں نے اس خوف سے نہیں کرائی کہ تھانے جاکر کہیں لینے کے دینے نہ پڑجائیں۔

متعلقہ عنوان :