وزیر دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے متعلق در پیش شکایات کے بارے میں آگاہ کیا

پیر 19 دسمبر 2016 10:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)وفاقی پانی و بجلی،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیربلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے اتوار کے روز مسلم لیگ(ن) ہاوٴس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے وفاقی و صوبائی وزراء کو مختلف سرکاری محکموں کے متعلق در پیش شکایات کے بارے میں آگاہ کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے شہریوں کی وفاقی و صوبائی محکموں کے بارے میں شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے فرائض منصبی خلوص نیت اور ایمانداری سے انجام دیں ۔ انہوں نے موقع پر موجود نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی تلقین کی کہ وہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :