بلوچستان میں تلور کے شکار کیلئے کسی کو کوئی زمین الاٹ نہیں کی گئی،مشیرجنگلات

وفاقی حکومت نے محکمہ جنگلات کو اعتماد میں نہیں لیا،صوبائی حکومت کو مکمل بائی پاس کیا گیا ،عبیداللہ بابت کی میڈیاسے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 09:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)مشیر جنگلات و حیوانات عبید اللہ بابت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تلور کے شکار کیلئے کسی کو کوئی زمین الاٹ نہیں کی گئی وفاقی حکومت نے محکمہ جنگلات کو اعتماد میں نہیں لیاصوبائی حکومت کو مکمل بائی پاس کیا گیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عبید اللہ بابت نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے باوجود بلوچستان کے معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے صوبائی معاملات میں وفاقی حکومت کی مداخلت لاقانونیت سے کم نہیں محکمہ جنگلات کی ٹاسک فورس نہ ہونے کی وجہ سے ہم کارروائی بھی نہیں کرسکتے بلوچستان میں تلور کے شکار کیلئے کسی کو کوئی زمین الاٹ نہیں کی گئی وفاقی حکومت نے محکمہ جنگلات کو اعتماد میں نہیں لیاصوبائی حکومت کو مکمل بائی پاس کیا گیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :