راولپنڈی،پولیس نے خیبر پختونخواہ میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ او کو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا

پیر 19 دسمبر 2016 09:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء) پولیس نے خیبر پختونخواہ میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ اوکو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔کے پی کے پولیس کے سب انسپکٹر عمر عرفان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم تھانہ بہانہ ماری پشاور میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات ہے۔پولیس نے ملزم کی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ۔تھانہ نصیر آباد پولیس نے سب انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی،تھانے منتقل،تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :