لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب حکومت کے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے 1ارب روپے کے اجراء کی منظوری دے دی

پیر 19 دسمبر 2016 09:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب حکومت کے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے 1ارب روپے کے اجراء کی منظوری دے دی ہے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ منظوری ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے روس گئی ہوئی چاررکنی سرکاری ٹیم سے بات چیت کرنے کے بعد دی روس میں موجود پاکستانی پرچیز ٹیم نے روس سے براہ راست وزیراعلیٰ کو ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے بریفنگ دی واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے لئے2ارب روپے میں روسی ساخت کا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق کمپنی کو1ارب روپے پہلے اور باقی رقم ہیلی کاپٹر کی ڈلیوری پر ادا کی جائے گی۔