فیصل آباد، راناثناء اللہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں وزیر مملکت وزیر عابدشیرعلی پربرس پڑے

پیر 19 دسمبر 2016 09:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی پربرس پڑے ،صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے سمن آبادکے علاقے میں ایک تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عابدشیرعلی پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وہ سال بھرکرکے پریس کانفرنسیں کرتے رہتے ہیں مگرمیں واضح کردیناچاہتاہوں کہ فیصل آبادمیونسپل کارپوریشن میں انہی کے نامزدکردہ امیدوارجن کی فہرست مسلم لیگ ن کی قیادت کوفراہم کی گئی ہے وہی کامیاب ہوں گے ،عابدشیراوران کے والدکوشکست کاسامناکرناپڑیگا،یہ امرقابل ذکرہے کہ ن لیگ کی قیادت نے راناثناء اللہ کے نامزدکردہ امیدواروں کوٹکٹ اورشیرکاانتخاب الاٹ کرنے کے بعدچوہدری شیرعلی اورعابدشیرعلی کی طرف سے پارٹی سے مستعفی ہونے کی دھمکی کے بعدمیونسپل کارپوریشن کے انتخابات کواوپن چھوڑدیا۔