کسی تنظیم کو کالعدم جرم پر کیا جاتا ہے پھر اس سے رابطے اور تنظیم کے جلسے درست نہیں، سراج الحق

اس کے کارکنوں کو جیل میں ہونا چاہئے ملک کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے کسی ایک کے استعفے سے کچھ نہیں ہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی تنظیم کو کالعدم جرم پر کیا جاتا ہے پھر اس سے رابطے اور تنظیم کے جلسے درست نہیں،اس کے کارکنوں کو جیل میں ہونا چاہئے ملک کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے کسی ایک کے استعفے سے کچھ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اگر کوئی تنظیم کالعدم ہے تو اس نے کوئی جرم کیا ہوگا پھر اس تنظیم کے کارکنوں کو جلسے کی اجازت دینا کسی لحاظ سے جائز نہیں انہیں تو جیل میں ہونا چاہئے لیکن یہاں پر پابندی امریکی ایماء پر لگائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق ہوں یا مولانا لدھیانوی ہوں وہ پاکستانی شہری ہیں ان کی ملک کیلئے خدمات ہیں اگر کوئی مجرم ہے تو اس کا مقدمہ عدالت میں لے جاکر اسے سزا ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں استعفوں کا رواج نہیں،پی آئی اے کے چےئرمین کے استعفے سے کیا فرق پڑا،معاملات تو آج بھی اسی طرح ہیں کسی ایک وزیر کے استعفے سے بھی کچھ نہیں ہوگا،اس ملک کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا اور نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :