چائے کا مناسب استعمال دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے،تحقیق

پیر 19 دسمبر 2016 10:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء) چائے پینے کے شوقین حضرات کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ چائے کا مناسب استعمال دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل کالج آف جارجیا کے محققین کے مطابق چائے فلورائیڈ کے حصول کے لئے ایک قدرتی ذریعہ ہے جس سے دانتوں کی سطح مضبوط ہوتی ہے تحقیق کے مطبق دن میں 4کپ بغیر دودھ کی چائے استعمال کرنے سے اتنا فلورائیڈ مل جاتا ہے جتنا دانتوں کی صحت کے لئے ضروری ہوتا ہے محققین کے مطابق لوگوں کوبغیر دودھ چائے پینے کی عادت ڈالنی چاہیئے کیونکہاس سے دانتوں کے لئے سفید فلورائیڈ جسم کا حصہ بنتا ہے تاہم تحقیق کے بعد یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چائے کا حد سے زیادہ استعمال دانتوں اور ہڈیوں کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ زیادہ مقدار میں فلورائیڈ تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :