عمران خان کے بیٹے ان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پاکستان پہنچ گئے

پیر 19 دسمبر 2016 10:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹے ان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق عمران خان کے دونوں بیٹے سلمان اور قاسم خان چھٹیاں گزارنے اتوار کو بنی گالہ پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے والد کے ساتھ پانچ دن گزاریں گے ۔ میڈیا کے مطابق پانچ دن کے بعد عمران خان کے دونوں بیٹے واپس لندن کے لئے روناہ ہوں گے ۔ خیال رہے کہ عمران خان بھی بچوں کے ساتھ وقت گزارنے لندن جاتے رہتے ہیں۔