دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے چوہدری نثار کی ملاقات کونسل کے سربراہ کی خواہش پر ہوئی ،تمام ریکارڈ موجود ہے،وزارت داخلہ

پیر 19 دسمبر 2016 10:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقات وزیرداخلہ کی خواہش پر نہیں کونسل کے سربراہ کی خواہش پر ہوئی ،تمام ریکارڈ موجود ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے وفد کی وزیر داخلہ نے ملاقات کونسل کے سربراہ کی خواہش پر ہوئی ہے،وزیرداخلہ چوہدری نثار کی خواہش پر نہیں ہوئی اس ملاقات اور اس تمام عمل کا ریکارڈ موجود ہے۔ترجمان کے مطابق یہ بات حیران کن ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ اور سچ کے فرق کو ختم کرنا چاہتے ہیں یہ کہنا غلط ہے کہ ملاقات چوہدری نثار کے کہنے پر ہوئی ہے