چشتیاں، شقی القلب بیٹے نے ڈانٹ ڈپٹ سے مشتعل ہو کر بوڑھے باپ کو کلہاڑیوں کے وار قتل کر دیا

اتوار 18 دسمبر 2016 04:57

چشتیاں( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء )چشتیاں کے قدیم قصبہ مہارشریف میں شقی القلب بیٹے نے ڈانٹ ڈپٹ سے مشتعل ہو کر بوڑھے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے اس وقت قتل کر دیا جب نماز کی امامت کے لیے گاؤں کی مسجد میں موجود تھا مقتول نے قاتل بیٹے کو چند گھنٹے قبل سخت الفاظ میں ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے ادھار کی حاصل کردہ رقم 35ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کی تھی شہر فرید پولیس کے مطابق امام مسجد حافظ محمد شفیع نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ایک بیوی سے چار بیٹے اور دو بیٹیاں جبکہ دوسری بیوی سے تین بیٹے ایک بیٹی ہے پہلی بیوی سے چھوٹے بیٹے ممتاز احمد نے اپنی بیوی ظفراں بی بی کی ڈیلیوری کا آپریشن کرانے کے لیے گاؤں کے ترکھان ارشاد سے35ہزا ر روپے ادھار لیے تھے جو باربار رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتاتھا کہ گذشتہ روز اس نے مقتول حافظ محمدشفیع سے بھی ادھار رقم کا مطالبہ کیا جس کا مقتول نے بہت برا منایا اور قاتل ممتاز احمد کو بلا کر اس کی سخت ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر وہ سخت مشتعل ہوا اور باپ کے خون کا پیاسا ہوگیا اور اس نے اپنے بوڑھے باپ کو قتل کر دیا پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر تحصیل ہسپتال چشتیاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور ملزم کے بڑے بھائی محمد فیاض کی درخواست پر قتل کامقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :