کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ، سات افراد جھلس کر جاں بحق ،آٹھ شدید زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 04:56

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء)کوئٹہ سے تفتان جانے والے بدقسمت مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب 2;45منٹ پر پیش آیا ۔ ٹرالر اورمسافر کوچ میں تصادم سے سات افراد جھلس کر جان بحق آٹھ شدید زخمی ہوگئیں ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے تفتان جانے والی بد قسمت مسافر کوچ چاغی کے علاقے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ گھٹ لانڈھی کے مقام پر ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی ٹرالر اور بس دونوں میں آگ بھڑک اٹھی دونوں گاڈیاں بر ی طر ح جھلس کر خاکستر ہوگئیں۔

جسکی سبب سات افراد جان بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق سات میں سے چار افراد بری طر ح جھلس گئیں جنکو ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیئے کوئٹہ ریفر کیا جائے گا تاکہ انکی شناخت ممکن ہوسکئیں۔

(جاری ہے)

جان بحق ہونے والوں میں ،پرویز ،شبیر آحمدملک شاہ،کا تعلق جوہر کاریز، نوشکی ،دالبندین ،جبکہ لکمیر ،شفقت ،دیدار ،امتیاز،اور ایک نامعلوم شخص کی شناخت نا ہو سکا ہیں۔

۔جبکہ آٹھ افراد شدیدزخمی ہوگئے جن میں محمد واجد منڈ ی۔ بھاولدین،بخت حسین ،ہنگو،منیر آحمد،نعمت اللہ سید آحمد ،شبیر آحمد،عبد الغفار،جعفر خان کے تعلق کوئٹہ و دیگر علاقوں سے ہیں تاہم لیویز فورس یک مچھ اور فرنٹیر کور کے جوانوں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دئیے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دئیے۔ڈپٹی کمشنر چاغی نے کہاواقع کی مکمل تحقیقات کیا جائے گا واقع میں دونوں گاڈیوں کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جان بحق ہوگئے ہیں اس حادثے میں ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز سمیت سات افراد جان بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :