خواجہ سراؤں کی مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اتوار 18 دسمبر 2016 04:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء ) پنجاب بھر کے خواجہ سراؤں کی مردم شماری میں شامل نہ کرنے کے حکومتی اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرا بھی اس ملک اور صوبے کے شہری ہیں ان کو مردم شماری میں شامل نہ کرنا آئین کے تحت بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ خواجہ سراؤں کو بھی مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔