شامی بحران بارے روس، ایران اور ترکی کے سفارتکار کا اہم اجلاس 27دسمبر کو ماسکو میں ہو گا، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ

اتوار 18 دسمبر 2016 05:03

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء)ایران نے کہا ہے کہ شامی بحران بارے بات چیت کے لئے تہران ، روس اور ترکی کے سفارتکار رواں ماہ کے آخر میں ماسکو میں اہم مذاکرات کرینگے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسیمی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہس ہ فریقی بات چیت 27دسمبر کو ماسکو میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران حلب میں عام شہریوں کی معاونت اور امن کی بحالی کے لئے پوری طرح پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف شام، روس اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کر کے شامی بحران کے حل پر کئی بار بات چیت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :