نئے بھارتی آرمی چیف کا نام سامنے آتے ہی متنازعہ بن گیا

3سینئر افسران پر چوتھے کو ترجیح دی گئی کانگریس رہنما منیش تہواری کا تحفظات کا اظہار

اتوار 18 دسمبر 2016 05:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء)نئے بھارتی آرمی چیف کا نام سامنے آتے ہی متنازعہ بن گیا، کانگریس رہنما منیش تہواری نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3سینئر افسران پر چوتھے کو ترجیح دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق منیش تہواڑی نے ٹوئٹر پر نئے بھارتی آرمی چیف کے نام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیف کی تقرری پر سنیارٹی کا احترام نہیں کیا گیا اور چوتھے نمبر کے سینئر افسر کا انتخاب کیا گیا، نئے آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی اور محمد علی حریز پر ترجیح دی گئی۔واضح رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف کے لئے لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کا نام تجویز کیا گیا تھا