حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کا انخلا نہ ہوسکا

اتوار 18 دسمبر 2016 04:58

حلب ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء )شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کے انخلاء کا عمل ابھی تک رْکا ہوا ہے۔ یہ بات شامی سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل گزشتہ روز اْس وقت رْک گیا تھا جب اس محصور علاقے سے باہر آنے والے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی، تاہم اس سے قبل مشرقی حلب میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو وہاں سے نکالا جا چکا تھا۔

انخلاء کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے شرط یہ ہے کہ باغیوں کے قبضے میں موجود حلب کے دو شیعہ آبادی والے علاقوں سے لوگوں کو نکلنے کی اجازت دی جائے۔شامی حکومت کا موقف ہے کہ ان دو علاقوں اور مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل بیک وقت شروع کیا جائے، تاہم باغیوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :