لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر ، 10 جنوری کو چارج سنبھالیں گے

ائیر مارشل بی ایس دھنوا کو نیا ائیر مارشل تعینات

اتوار 18 دسمبر 2016 04:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء) لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف مقررکردیئے گئے ہیں وہ 10 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف کا تقرر کردیا گیا ہے نئے چیف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت ہوں گے جو دس جنوری 2017 ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ موجودہ سربراہ جنرل دلبیر سنگھ 10 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔ جبکہ ائیر مارشل بی ایس دھنوا کو نیا ائیر مارشل تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :