لاہورئیے ہوشیارباش، ٹریفک پولیس کا نیا قانون آگیا

گاڑی فروخت کرنے کے بعد پرانے مالک کا چالان ہوسکتا ہے، عوام پریشان

اتوار 18 دسمبر 2016 05:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء ) لاہورئیے ہوشیارباش،ٹریفک پولیس کے نئے قانون سے عوام کو پریشانی ،گاڑی فروخت کرنے کے بعد پرانے مالک کا چالان ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاور پولیس نے گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کردیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہگاڑی فروخت کرنے کے بعد اسے ٹرانسفر نہ کروانے پر پرانے مالک کو چالان کی رقم ادا کرنا ہوگی،وارننگ لیڑ میں کہا گیا ہے کہ ای چالان جمع نہ کروانے پر پولیس گاڑی کو بند کردے گی اور جب تک چالان جمع نہیں کروایا جائے گااور گاڑی ٹرانسفر نہیں کی جائے گی گاڑی نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :