یو ٹرن نہیں لیتا، جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں، شہباز شریف

دھرنا سیاست نے ملک کی ترقی کو روکنا چاہا مگر کامیاب نہ ہو سکے،ا سلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، اگلے سال لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی دھرنے نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہا لیکن عوام کی طاقت سے وہ ممکن نہیں ہو سکا، پاکستان کی تاریخ میں کسانوں کیلئے حکومت کی جانب سے تاریخی پیکیج دیا گیا،وزیر اعلی پنجاب کا بھکر میں عوام سے خطاب

اتوار 18 دسمبر 2016 05:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء) میں یو ٹرن نہیں لیتا، جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں، دھرنا سیاست نے ملک کی ترقی کو روکنا چاہا مگر کامیاب نہ ہو سکے، اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، اگلے سال ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ دھرنے نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہا لیکن عوام کی طاقت سے وہ ممکن نہیں ہو سکا، پاکستان کی تاریخ میں کسانوں کیلئے حکومت کی جانب سے تاریخی پیکیج دیا گیا، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھکر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، حکومت پنجاب اور قطری حکومت کی جانب سے بھکر میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں طبی سہولیات زچہ بچہ، حادثات اور ساتھ ساتھ ایمر جنسی کی جدید سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے بھی رہائشیں تعمیر کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ 60 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے ، ہسپتال کی تعمیر پر 80 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے، جو قطر کی ایک کمپنی جاسم و حمدبن جاسم انجیریہ کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ دو سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بھکر اور اس کے گردونواح کے شہریوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔بھکر کے شہریوں کیلئے قطری حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا ہسپتال ایک تحفہ ہے، جس کے لئے تمام اخراجات قطری حکومت برداشت کر رہی ہے جس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 86 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کا آج باقاعدہ طور پر افتتاح کیا جا رہا ہے، یہ ہسپتال 60 بیڈز پر مشتمل ہو گا اور ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف کے لئے رہائشگاہیں بھی بنائی جائیں گی، ہسپتال میں اعلیٰ طرز کی مسجد اور بچوں کے لئے پارک بھی بنایا جائے گا، یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا، جون 2019 میں اس کا افتتاح انشاء الله عوام کی طاقت سے میں خود ہی کروں گا۔

منصوبہ مکمل ہونے کے پہلے 10 سال 2029 تک ہسپتال کا تمام نظام قطری کمپنی سنبھالے گی بعد ازاں یہ ہسپتال حکومت پنجاب کی ملکیت ہو جائے گا، ہسپتال کے لئے 70 سے زائد عملہ بھی رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :