ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھ گیا ،سٹیٹ بینک رپورٹ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھ گیا، میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں،31اکتوبر2016تک 14502ارب روپے ملکی قرضے تھے جو اکتوبر کے مہینے میں285ارب روپے کم ہوئے جبکہ جولائی سے ستمبر تک غیر ملکی قرضے 170ارب روپے بڑھ گئے جو 30ستمبر تک 7ہزار 500ارب تک پہنچ گئے ہیں۔