کامونکے،سٹی پولیس کی ناکہ بندی ،شراب کے نشے میں دھت ایم پی اے پی پی 101 کابیٹا دوست سمیت گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:23

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)سٹی پولیس کی ناکہ بندی ،شراب کے نشے میں دھت ایم پی اے پی پی 101 کابیٹا دوست سمیت گرفتار ، بتایاگیاہے کہ رکن صوبائی اسمبلی پی پی 101 مسز امانت علی ورک کا بیٹا حمزہ ورک اپنے دوست گلفام ورک کے ہمراہ کار نمبر ایل ای ڈی 4562 پر شراب کے نشہ میں ڈرائیونگ کرتا آرہاتھا کہ ناکہ پر کھڑے ایس ایچ او سٹی سید قیصرعباس نے دونوں کو شراب کے نشے میں گرفتار کرلیا اس دوران ملزم حمزہ ورک نے بتایا کہ وہ ایم پی اے کا بیٹا ہے اور ایس ایچ ا ومختلف سفارشوں سے پریشرائز کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے کسی بھی سفارش کی پرواہ کئے بغیر اس کو دوست سمیت حوالات میں بندکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :