تھائی پارلیمنٹ نے متنازعہ سائبر قانون منظور کر لیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:37

نوم پنتھ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء )تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کا تیار کردہ سائبر قانون پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اِس متنازعہ قانون کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تنقیدی ویب سائٹس کو پوری طرح اپنی تحویل میں لے سکے گی۔ سن 2014 میں تھائی فوج کے سربراہ کی جانب سے سویلین حکومت برخاست کر کیحکومت سنبھالنے کے بعد سے آزادی? اظہار پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ فوجی حکومت نے احتجاج اور مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ کئی حکومت مخالف ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :